X

LAHUMANITAT.CAT ایک فنی اور سیاسی، جمالیاتی اور اخلاقی، جامع اور نسبتی پروجیکٹ ہے۔ یہ کیٹلونیا کی جانب سے دنیا کو ایک بصری اور سمعی پیام ہے۔ علم اور آگہی کا ایک تجربہ۔ ایک ایسی دعوت جس کے مخاطب ساری حالتوں میں رہنے والے اور سارے افکار کے حامل افراد ہیں۔ یہ براہ راست عمل کی انجام دہی ہے۔ ساری زبانوں اور سارے مقامات اور شرکت کرنے کے خواہاں تمام افراد کے حق میں ایک دستاویز۔ یہ پروجیکٹ گمنام ہے مگر اس کے مصنفین اور اداکار ہیں، منظم ہے مگر بے ترتیب، مخصوص افراد کے لیے ایک اجتماعی پروجیکٹ، ساکن مگر متحرک، بغیر کسی آغاز اور بغیر کسی اختتام کے۔۔۔

دو سالوں سے، میں دوستوں، اور دوستوں کے دوستوں سے کہہ رہا ہوں، کہ وہ اپنے موبائل فون سے افقی حالت میں 30 سیکنڈ کے دو ویڈیوز بنائیں: ایک اس زمین کی جس پر وہ چلتے وقت قدم رکھتے ہیں، اور دوسری اس چیز کی جو چلتے وقت ان کے سروں پر ہوتی، جو بعینہ اسی مقام پر چل رہی ہوتی ہے۔ ہمیشہ افقی حالت میں۔ اور اسے میرے پاس بھیجنے کے بعد۔ ان ویڈیوز کا سیٹ LAHUMANITAT.CAT کے لیے خام مواد بن جاتا ہے۔ اس کام کا نتیجہ ایسی تصویروں کے طور پر سامنے آتا ہے جو ایک دوسرے کو ڈھکے ہوتی ہیں، جو بغیر تسلسل کے چلتی رہتی ہیں، اور جو اپنے زندگی کے ایک منٹ میں اس سیارہ کی سطح پر چلنے والے شخص کی اوپری اور نچلی حدوں کی نشاندہی کرتیں، اور ان کا اشتراک کرتی ہیں۔

آپ اب تیس سے زائد ملکوں کے ویڈیوز دیکھ رہے ہیں۔ ویڈیو کے مختلف دورانیے اور بے ترتیب کمپیوٹر سافٹ ویئر انھیں چلاتے ہیں تو زمین کسی اور جگہ کی اور اس کا بالائی حصہ کہیں اور کا ہوتا ہے، ہو سکتا ہے کہ دونوں جگہیں ہزاروں کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہوں، اور اس کے برعکس۔ کیونکہ ویڈیو کا اتار چڑھاؤ اور ترتیب ایک ایسے کمپیوٹر سافٹ ویئر کے ذریعہ انجام دی جاتی ہے جو انھیں بے  ترتیب طور پر پیش کرتا ہے۔

 ان ویڈیوز کے ساتھ، آپ ساری دنیا، یا کم از کم اس کے بڑے حصہ کی آوازوں، موسیقی، زبانوں، شوروغل، وضاحتوں، تبصروں وغیرہ کا استعمال کر کے میرے ذریعہ بنائے گئے آڈیوز سن سکتے ہیں۔ نیز، بے ترتیب طور پر ترک کیے گئے۔

انسان  کو ایک عظیم الجثہ مضطرب چیونٹیوں کے ذریعہ بنائے گئے مٹی کے تودے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ کوئی بھی چیز اور ہر چیز میل کھاتی ہے، حرکت کرتی ہے۔ مرکز ہر جگہ ہوتا ہے۔

اگر آپ شرکت کرنے کے خواہاں ہیں، تو اپنے موبائل فون سے کسی منتخب جگہ کی افقی حالت میں دو الگ الگ ویڈیوز بنائیں، اور انھیں مجھ کو مندرجہ ذیل پتوں پر بھیج دیں:

hola@lahumanitat.cat

میرے ذریعہ موصول ہو جانے پر، انھیں LAHUMANITAT.CAT میں شامل کر لیا جائے گا۔ اور آپ کی معاونت کے لیے شکریہ۔ بہت بہت شکریہ جہاں کہیں بھی آپ ہوں۔

Ferran Garcia Sevilla, Barcelona 2016